جبر اور فرسودہ سیاسی نظام اب مزید قائم نہیں رہ سکتا ‘ میر شفیق الرحمان مینگل

جبر اور فرسودہ سیاسی نظام اب مزید قائم نہیں رہ سکتا ‘ میر شفیق الرحمان مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار)نمائندہ کوہ یار) قائدمیرشفیق الرحمن مینگل نے صحافیوںاورقبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصبیت کے نام پر ورغلانے کادورگزرچکا ہم آج سے نہیں بلکہ دہائیوں سے اس دھرتی اوراپنی عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیںہماری کاوشوں سے صوبے کے مختلف علاقوں میں کثیرفنڈزسے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہوئی ہے اوروہ پائے تکمیل تک پہنچ چکے ہیں بلوچستان میںجبرپرمبنی فرسودہ سیاسی نظام اب مزیددیرقائم نہیں رہ سکتا ،عصبیت کے نام پر گمراہ کن نعروں سے ورغلانے کادورگزرچکایہاں کی باشعورعوام اب حقیقی ترقی اورخوشحالی چاہتی ہے ، عرصوں سے مسلط رہ کرپسماندہ رکھنے والوں کامحاسبہ لوگ اب ان سے لاتعلقی کی صورت میں کررہے ہیں ،جھالاوان عوامی پینل محض تحریک ہی نہیں ایک عملی وژن کانام ہے جس کی ثمرات بلوچستان کے کئی علاقوں میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں عیاں ہیں ہمیںیہ اعزازحاصل ہے کہ اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجوداہل اقتدارسے زیادہ عوام کی خدمت کی ہے ،آباءاجداداوراسلاف کے طریقے سے یہی سبق ملاہے کہ لوگوںکے سماجی وقبائلی مسائل اورتنازعات سے آگاہی اوران کے حل کی جدوجہد اس وقت ہی موثراورسودمندثابت ہوسکتی ہے جب یہ جدجہدان کے درمیان ہی رہ کر کی جائے اوریہی ہماری امتیازی روایت بھی ہے ،نتیجے سے قطع نظرخلق خداکی خدمت اوران کی راحت رسانی کے جذبے پریقین رکھتے ہیں ،وہ دن دورنہیں جب یہاں کی عوام کوپسماندگی اوربدحالی کے تاریک دورسے نکال کر ترقی اورخوشحالی کے ایک نئے سفرکی جانب گامزن کرنے میں کامیاب ہوں گے ہم آج سے نہیں بلکہ دہائیوں سے اس دھرتی اوراپنی عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیں ،ہمارے آباءواجدادنے اپنی اپنی تمام ترصلاحتیوں کویہاں کے لوگوں کی ترقی اورخوشحالی کے لئے صرف کیا ،اسی سلسلہ کوہم نے جاری رکھاہواہے ،سماجی خدمت کے ساتھ ساتھ ہم نے یہاںشعورمحب الوطنی اوردینی جذبہ کے فروغ کے لئے جو انتھک جدوجہد شروع کی تھی ،صوبے کی عوام میں سیاسی بیداری کی صورت میں رونماءہونے والی تبدیلی اور گمراہ کن سیاسی نظریات سے لاتعلی کااظہار ہماری اسی قربانیوں کا حوصلہ افزاءنتیجہ ہے ،بدقسمتی سے بلوچستان میںصوبے کے حقوق کے نام پرسیاست چمکانے والے ہی درحقیقت یہاں کی بدحالی اورپسماندگی کے سب سے زیادہ زمہ دارہیں،عرصوں سے یہاں کی سیاست پراجارہ داری کرنے والے ترقی تودرکناریہاں کی لاچارعوام کوزندگی کی بنیادی ضروریات تک فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں،یہ تلخ حقیقت اب مزیدچھپائی نہیں جاسکتی کہ یہاں اکثراجارہ دار سیاسی خاندان عوام میں سیاسی شعوراوران کی معاشی خوشحالی میں کسی طورسنجیدہ نہیں ا س صورت میں انہیں اپنی سیاسی موت یقینی نظرآجاتی ہے مگرہم نے تہیہ کرلیاہے کہ اپنی غریب عوام کوان استحصالی طبقات کے مزید رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے ،جھالاوان عوامی پینل محض ایک سیاسی تحریک ہی نہیں بلکہ حقیقی خدمت کانمونہ اورعملی وژن کانام ہے ،ہم نے دعووں کے بجائے ہمیشہ عملی معنوں میں لوگوںکی معیارزندگی میں تبدیلی کوفوقیت دی ہے اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجودآج بھی ہماری کاوشوں سے صوبے کے مختلف علاقوں میں کثیرفنڈزسے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہوئی ہے اوروہ پائے تکمیل تک پہنچ چکے ہیں ،ان منصوبوں میں شفافیت اورزیادہ سے زیادہ عوام کی استفادہ کویقینی بنانے کے لئے موثرنگرانی کی جارہی ہے کہ کہیں ایک پائی بدعنوانی میں ضائع نہ ہو،سوراب سمیت صوبے کے تمام نظراندازعلاقوں میں اجتماعتی ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں بلاامتیازخدمت کایہ سلسلہ ان شاءاللہ جاری رہے گا،ہم نے عوام کوساتھ لیکر صوبے کی ترقی کے منازل طے کرنے کاجوسفرشروع کیاہے اس کے حوصلہ افزاءنتائج ہماری سیاسی اوراخلاقی برتری کی صورت میں سامنے آرہے ہیں ، مختلف استحصالی قوتوں سے مایوس لوگ ا ن سے لاتعلقی کااظہارکرکے جوق درجوق ہمارے کاروان کاحصہ بن رہے ہیںجوعلاقے کے روشن سیاسی مستقبل کے لئے ایک نیک شگون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!