کوئٹہ:حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہوتے ہی کوئٹہ کے تمام پٹرول پمپ بند ہوگئے۔
صبح سے شہر کے تمام پٹرول پمپ بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پٹرول کی حصول میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں نے انتظامیہ خصوصاً ڈی سی کوئٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیکر پمپ مالکان کو فوری طور پر پٹرول پمپس کھولنے کے احکامات جاری کریں۔






