سلیکٹڈ کے بعد سلیکٹرز کے اعتراف جرم کا انتظار ہے، نوازشریف

سلیکٹڈ کے بعد سلیکٹرز کے اعتراف جرم کا انتظار ہے، نوازشریف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مردان: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کو اعتراف جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں سلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیروں اور مشیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری تیاری کے بغیر اقتدار میں نہیں آنا چاہیے۔ حکومت سنبھالنے کے بعد ڈیڑھ سال تک معیشت کے کچھ پہلوؤں کی سمجھ نہیں آئی تھی۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ سسٹم پر نظرثانی کرکے آنے والی حکومت کو تیاری کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔ مگر عمران خان 2018 کے انتخابات سے قبل اور بعد میں بھی مسسلسل کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے زبردست ٹیم بنائی ہے اور اقتدار سنبھالنے کے بعد 100 دن کے اندر ملک درست سمت میں روانہ ہوجائے گا۔ میاں نواز شریف نے ان کے ماضی کے دعوؤں پر مبنی ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’سلیکٹرز کی مسلط کی ہوئی سوغات کی نالائقی کی سزا بھگتنے والے 22 کروڑ پاکستانی آج آپ سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیوں ووٹ چوری کر کے ایک ایسے شخص کو لایا گیا جو نہ اہلیت رکھتا تھا، نہ قابلیت، نہ تجربہ اور نہ تیاری؟‘ ’سلیکٹڈ کے اعترافِ جرم کے بعد اب سلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے۔‘ میاں نواز شریف سمیت اپوزیشن جماعتیں پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوں نے 2018 کا الیکشن چوری کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنوایا۔ پاک فوج کے ترجمان متعدد مرتبہ ان الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!