سرانان واقعہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، ظہور بلیدی

سرانان واقعہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، ظہور بلیدی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:سینئر صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں نہتے مزدوروں کو نشانہ بنائے جانے کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ ملک اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایسے بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں اور اکثر ایک پورا گھرانہ ان کی آمدن پر انحصار کرتا ہے۔ ایک محنت کش کی جان کا ضیاع صرف ایک فرد کا نقصان نہیں بلکہ پورے خاندان کو معاشی اور انسانی مشکلات سے دوچار کر دیتا ہے۔ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات سے صوبے کے امن، معیشت اور عوام کے روزگار کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔سینئر صوبائی وزیر نے شہید مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے