سیندک پروجیکٹ کے مقامی ملازمین کا اندرونی و بیرونی گیٹ پر احتجاج

سیندک پروجیکٹ کے مقامی ملازمین کا اندرونی و بیرونی گیٹ پر احتجاج

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین محمد بخش بلوچ سے ) سیندک پروجیکٹ کے مقامی ملازمین کا صبر جواب دیں گئی نو مہینوں سے بند پروجیکٹ کے مقامی ملازمین و مقامی لوگ پروجیکٹ کے مین گیٹ کے اندرونی و بیرونی گیٹ پر جمع ہوکر احتجاج کرنے پہ مجبور ہوگئے گزشتہ روز سیندک پروجیکٹ کے مقامی ملازمین و مقامی لوگوں کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور پروجیکٹ کے اندر کے مقامی ملازمین و پروجیکٹ کے قریب کے مقامی لوگ پروجیکٹ کے مین گیٹ پر جمع ہوگئے اور گیٹ کے اندرونی و بیرونی جانب سخت احتجاج کرکے شدید غم و غصے کا اظہار کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا کے نام پر مقامی ملازمین کو پروجیکٹ کے اندر بند کرکے قید کر رکھا ہیں اور انہیں نو مہینے سے چھٹی نہ دیں کر انہیں ذہنی دباو کا شکار بنایا گیا ہیں مقامی ملازمین جن کے گھر پروجیکٹ سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہیں مگر پروجیکٹ انتظامیہ کی غفلت اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے انہیں گھروں کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں اکثر مقامی ملازمین جو پروجیکٹ میں نو مہینے سے قید ہیں انکے گھروں میں صرف خواتین موجود ہیں اور انکے گھروں میں ضروری سامان نہ ہونے کی وجہ سے فاقے کا منظر ہیں اس کے باوجود پروجیکٹ انتظامیہ بے رحمی کا مظاہرہ کرکے ملازمین کو انکے جائز چھٹیاں نہیں دی جارہی ہیں آخری اطلاعات آنے تک پروجیکٹ انتظامیہ کے پاکستانی آفیسران سے احتجاج کرنے والے ملازمین اور مقامی لوگوں نے مذاکرات کرنے سے انکار کردی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!