اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے نکالے جانے والے علماء مولانا فضل الرحمان کے خلاف متحرک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی،حافظ حسین احمد اور مولانا شجاع الملک نے ملک بھر میں رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں علما نے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ملک بھر سے مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے رہنماؤں کو بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
