علی امین گنڈاپور متحرک ہوگئے، لانگ مارچ کیلئے سیاسی سر گرمیاں شروع کر دیں‘ ذرائع

علی امین گنڈاپور متحرک ہوگئے، لانگ مارچ کیلئے سیاسی سر گرمیاں شروع کر دیں‘ ذرائع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے دور رہنے کے ایک عرصے بعد وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے اعلان کردہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور وزیراعلی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں سے دور تھے اور سیاسی طور پر بھی زیادہ سرگرم نظر نہیں آ رہے تھے اوروہ زیادہ تر وقت اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے حلقے میں گزارتے رہے۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلی کی کرسی سے محرومی کے بعد ناراض تھے اور پارلیمانی کمیٹی سمیت دیگر اعلی سطح کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرتے تھے، جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں سہیل آفریدی کی جانب سے پشاور میں ہونے والے جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔تاہم اب اچانک وہ کافی عرصے بعد دوبارہ فعال ہو گئے ہیں اور سہیل آفریدی کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دی ہے۔انہوں نے پارٹی یوتھ ونگ کے ساتھ خصوصی میٹنگ بھی کی، 27 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہدایات بھی دیں۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین نے اپنے آبائی علاقے میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کر دی ہے،وہ روزانہ کی بنیاد پر پارٹی کارکنوں اور حلقے کے لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور عمران خان کے لیے احتجاج میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی ہدایت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور لانگ مارچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے اور اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے جلوس کی قیادت کریں گے۔علی امین گنڈاپور پشاور سے ریلی میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے موٹروے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے اور ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے