لاہور: موہلنوال سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد، مقتولہ گزشتہ روز سے لاپتا تھی، تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے موہلنوال روحی نالہ قبرستان سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ گزشتہ روز سے لاپتا تھی۔ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بچی کی نالے میں تیرتی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ لواحقین کے مطابق بچی کل سے لاپتا تھی ریسکیو ترجمان کے مطاب بچی کی شناخت عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 7 سال بتائی جا رہی ہے۔ لاش کو نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
