دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی طرف سے ایرانی پٹرول و ڈیزل کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی بندش سے نہ صرف لاکھوں لوگ بے روزگار ہونگے بلکہ اس کے برے اثرات مرتب ہونگے اور لوگ بے روزگاری سے تنگ آکر کہیں غلط اقدام نہ اٹھائے کیونکہ بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش اسی تیل کے کاروبار پر انحصار کرتا ہے اگر اس کاروبار کو بھی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بند کرکے لوگوں کا معاشی قتل عام کیا جاتا ہیں تو لوگ نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ جائیں گے لوگوں کے گھروں کے چولہے بند ہونے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے بلوچستان میں نہ کوئی فیکٹری اور نہ کوئی ذریعہ معاش لوگوں نے اپنے گھروں کے سامان بیچ کر تیل کے کاروبار پر لگا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ذریعہ معاش بنایا مگر ملک کے حکمرانوں کو یہ بھی راس نہیں آئی اور انہوں نے غریب عوام کے منہ سے یہ نوالہ بھی چھین لیا تیل کی بندش کے پابندی پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور اس غریب کش اقدامات کے خلاف سخت سے سخت احتجاج سے گریز نہیں کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نااہل صوبائی و وفاقی حکومت پر عائد ہوگی





