پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن لڑنے اور سینیٹ الیکشن میں جانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن لڑنے اور سینیٹ الیکشن میں جانے کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے سی ای سی اجلاس میں ضمنی الیکشن لڑنے اور سینیٹ لیکشن میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن لڑنے اور سینیٹ الیکشن میں جانے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی نے استعفی کے معاملے پر جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔پیپلزپارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارلیمان چھوڑ دیں پھر ہمارے بچتا کیا ہے ہم کسی کے کہنے پر اسمبلیوں کا اسٹیک کیوں چھوڑیں ، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے استعفے دینے سے بھی سینیٹ الیکشن نہیں رُک سکتے۔ پیپلز پارٹی سی ای سی میں اتفاق کیا گیا کہ تمام جماعتوں کو سینیٹ الیکشن لڑنے پر بھی قائل کیا جائے گا، سینیٹ الیکشن میں ہمارے جتنے سینیٹرز رٹائر ہورہے ہیں اتنی نشستیں واپس مل رہے ہیں ، پارلیمانی پارٹیز کو سینیٹ الیکشن میں جانا چاہیے پر پی ڈی ایم کو راضی کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!