اسلام آباد: مولانا شیرانی نے جےآئی یو پاکستان کو جے یو آئی (ف) سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی جے یو آئی ف یا فضل الرحمان کا حصہ نہیں رہے ہیں۔ مولانا شیرانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جو چیز ہمیں وراثت میں ملی وہ ہے جمیعت علما اسلام، ہمارا آئندہ کو جو لائحہ عمل ہوگا اسکے 3 حصے ہونگے، پہلا حصہ یہ کہہ ہم نے آگے کیسے چلنا ہے، دوسرا کہ مولانا فضل الرحمان گروپ سے ہمارا کتنا رابطہ ہوگا، ہمیں اکابرین کی جانب سے ملی جماعت کا نام جے یو آئی پاکستان ہے، فضل الرحمان نے جے یو آئی ف کے نام سے اپنا گروپ بنایا۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ جے یو آئی کے ارکان اور شرکا نے تمام معاملہ سامنے رکھا، کوئی بھی ساتھی قرآن وسنت کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا، ہم کبھی جےیو آئی ف یافضل الرحمٰن گروپ کاحصہ نہیں رہے۔ کسی ساتھی کوکسی کام پرمجبورنہیں کیاجائےگا، ہم ہمیشہ جمعیت علمائےاسلام کےدستورکےمطابق رکن رہےاوررہیں گے، ہماراکوئی بھی رکن قرآن وسنت کےمنافی کوئی اقدام نہیں کرےگا۔مولانامحمدخان شیرانی نے کہا کہ اب جوکچھ ہورہاہےوہ صداقت اوردیانت سےخالی ہے، ہمیں اکابرین سےسیاست وراثت میں ملی ہے،.یہ تمام اراکین اب اس جماعت کےرکن نہیں رہے، ہم ہمیشہ صاف بات کریں گے تاکہ ہمارے لوگوں کے درمیان ابہام پیدا نہ ہو، اللہ تعالیٰ فرماتےہیں سچ بولنےوالوں کاساتھ دو،جھوٹوں پراللہ کی لعنت ہے، اللہ تعالیٰ فرماتےہیں جھوٹوں کی پیروی نہ کرو، ہماری دعوت کامحورہےسچ بولواورسچ بولنےوالوں کاساتھ دو۔ مولاناشیرانی نے کہا کہ عزت اوردولت کےبھوکےدین کوبدنام کرتےہیں، ہمیں منفی رویے کو ترک کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا رویہ یہ نہیں ہوگا کہ اس کو ملو یا اسکو نہ ملو، ہم سب سے کے ساتھ مل جل کررہیں گے اور منفی رویوں کو ختم کریں گے، ساتھی اپنافیصلہ خودکریں اللہ کی رضاحاصل کرنی ہےیااپنی خواہش کی پیروی، جماعت کےنظم کیلئے کسی ساتھی پردباؤ نہیں ڈالاجائےگا، جھوٹےاورخائن پراللہ کی لعنت ہے، جےیوآئی ف والےکسی پروگرام میں شمولیت کی دعوت دیں گےتوشرکت کریں گے۔
