گورنر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ‘ نواب زہری ‘ قدوس بزنجو ‘ قاسم سوری ‘ منظور کاکڑ کی سوراب دھماکے کی مذمت

گورنر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ‘ نواب زہری ‘ قدوس بزنجو ‘ قاسم سوری ‘ منظور کاکڑ کی سوراب دھماکے کی مذمت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیںچیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے سوراب میں دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور نہتے شہریوں پر حملوں سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے کچھ نادیدہ قوتیں ایک بار پھر جھالاوان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کی بیخ کنی کے لئے کارروائی عمل میں لائیںانہوں نے سوراب واقعے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زخمی ہونیوالے شہریوں کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی بلوچستان کے علاقے سوراب میں ایف سی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشتگرد سیکورٹی فورسز سمیت معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں جس سے نہ سیکورٹی فورسز کے اور نہ ہی عوام کے حوصلے پست کئے جاسکتے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سوراب بازار میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کی زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی بزدل دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز سمیت عام عوام کی قربانیوں پر فخر ہے مٹھی بر عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے سوراب میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ملک دشمن عناصر صوبے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے ہرنائی اور سوراب میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد وں پر سیکورٹی پر حملے بزدلانہ فعل جس پر کبھی بھی سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے عوام اپنی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں پرفخر کرتی ہے اور پاک فوج ،ایف سی ،پولیس،لیویز سمیت دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے امن دشمن عناصر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے سیکورٹی فورسز کے قربانیوں پر فخر ہے آج ہم جو چھین کی نیند سے گھروں میں محفوظ بیٹھے ہیں اس کا تمام سہرا سیکورٹی فورسز کی بیش بہا کار قربانیوں کی مرہون منت ہے تاہم ہر قسم کی دہشتگردی اور تخریب کاری قوم کی ا تحاد واتفاق سے ہی ممکن ہے سیکورٹی فورسز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر صوبے کی امن کو خراب کرنے کی ناکا م کوشش کررہے ہیں سوراب بازار میں دھماکے نتیجے میں ایف سی سمیت عام معصوم عوام زخمی ہوئے جسکی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!