نواب ثناءاللہ زہری سے یونس زہری کی قیادت میں اپوزیشن ارکان کی ملاقات

نواب ثناءاللہ زہری سے یونس زہری کی قیادت میں اپوزیشن ارکان کی ملاقات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری سے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی قیادت میں اپوزیشن ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری بھی موجود تھے۔ وفد میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، اصغر علی ترین، میر زابد ریکی، ڈاکٹر نواز کبزئی اور رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی روابط کو برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے