کراچی،  خاتون نے بچے سمیت چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی

کراچی، خاتون نے بچے سمیت چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : گلشن اقبال میں خاتون نے بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، دونوں کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے گاڑیوں کے کپڑوں کو جوڑ کر جھولی بناکر خاتون اور بچے کو براہ راست زمین پر گرنے سے بچالیا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گیلانی اسٹیشن کے قریب پلازہ میں رہائش پذیر خاتون خودکشی کیلئے اپنے بیٹے کے ساتھ چھٹی منزل پر چڑھ گئیں، علاقہ مکینوں نے کافی دیر خاتون کو سمجھایا تاہم انہوں نے کسی کی بات نہ مانی۔ خاتون نے پہلے بچے کو نیچے پھینکا اور پھر خود بھی چھٹی منزل سے کود گئیں، عمارت کے قریب سے گزرنے والے تاروں کے گچھے میں پھنس گئی جس کی وجہ وہ سے وہ براہ راست نیچے نہیں گریں۔ خاتون سے مذاکرات کے دوران علاقہ مکینوں نے سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھائے گئے کپڑوں کو جوڑ کر ایک جھولی بنائی اور زمین پر گدے رکھ دیئے، جس کے باعث خاتون اور بچہ کافی حد تک محفوظ رہے، تاہم دونوں کو تشویشناک حالت میں قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون کا نام مریم ہے، وہ بیوہ ہیں اور کرائے کے گھر میں رہتی ہیں، بچے کی عمر ڈیڑھ سال ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!