نوشکی کی سیاسی ڈائری

نوشکی کی سیاسی ڈائری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راسکوہ کے دامن سے
برکت زیب سمالانی

نوشکی کے ٹیچنگ ایجوکیشن پوسٹوں پر جو حال ہی میں تعیناتیاں ہوئے ہیں ٹیچنگ کے پوسٹنگ پر جو خوش آئند ہے اب سٹی ایریامیں جو پوسٹ خالی ہوچکے ہیں انکے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی جائے، کیونکہ باہر کے یونین کونسلوں کے ٹیچرز سٹی کے پوسٹوں پر ٹرانسفر ہوکر پوسٹنگ ہوتے ہیں اس سے سٹی ون اور سٹی ٹو کے نوجوانوں کا حق تلفی ہوتی ہے، جب بھی ٹیچنگ پوسٹوں پر انٹریوز ہوتے ہیں تو وہ یونین کونسل سطح پر ہوتے ہیں جب سٹی ایریا کے خالی پوسٹوں پر باہر کے ٹیچرز کی ٹرانسفر ہوتی ہے، تو آسامیاں فل ہوجاتے ہیں جس سے کئی سٹی ایریا کے گریجویٹ گرلز اور بوائز اووریج ہورہے ہیں اور پوسٹ خالی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ہی یونین کونسل میں اپنے ہی پوسٹوں کے اوپر سے محروم ہوجاتے ہیں، سیاسی سفارش اور آفسر شاہی کی مداخلت سے سٹی کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوتا جارہاہے ، نوشکی سٹی ون اور سٹی ٹو کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ایریا میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی جائے، اور اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹنگ سروس سی ٹی ایس پی کے زریعے جو انٹریوز کے زریعے بھرتیاں ہوئے تھے باہر کے یونین کونسلوں میں ، اب یہ چیک کرنا ہوگا کہ ان ٹیچروں کا کتنے ٹرانسفر سٹی ایریا میں ہوئے ہیں، فوری اعلی سطح پر ان ٹرانسفر پوسٹنگ کو کینسل کیا جائے انہیں واپس انکے اصل پوسٹنگ پر بھیجا جائے اور ان سٹی ایریا کے پوسٹوں کو خالی کیا جائے تاکہ خالی پوسٹوں پر دو بارہ انٹریوز کیا جائے، تاکہ سٹی ایریا کے لوگ بھرتی ہوسکیں

نوشکی ڈی ایچ کیو سول ہسپتال میں ڈیلائسز سسٹم اگست کے ماہ میں انسٹالیشن ہوا ستمبر ماہ سے لیکر دسمبر 2020 ء تک 209 گردے کے مریضوں کا کامیاب ڈیلائسز کیا گیا، پہلے نوشکی کے مریض کوئٹہ جاکر ڈیلائسز کرتے تھے مگر ایم ایس ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نوشکی ڈاکٹر ظفر اللہ مینگل کے کوششوں سے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نوشکی ڈیلائسز وارڈ فنکشنل کیا گیا جس سے نوشکی سمیت آس پاس کے اضلاع کے مریض مستفید ہورہے ہیں نوشکی کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلائسز وارڈ میں مزید سہولیات دی جائے اور ڈیلائسز کے سامان مکمل کیا جائے، تاکہ مریضوں کو مستقبل قریب میں علاج کے حوالے سے کوئی مسائل کا سامنا نہ ہو۔

سردار علی جان مینگل ڈسٹرکٹ چیرمین زکواتھ نوشکی تعینات نوٹیفیکشن جاری۔۔ عوامی حلقوں نے سردار علی جان مینگل کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دے کر کہاں ہے کہ موصوف کی بطور زکواتھ چیرمین ضلع کی لوگوں کی مسائل حل کرنے کیلے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کی دیرینہ مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں رہے گا۔

الوداع 2020ء
2020ء سال پورے دنیا کے لئے ایک خوفناک سال رہی جس سے پوری دنیا متاثر ہوگئ، اسکی لپیٹ میں پاکستان اور بلوچستان خاص کر رہی اگر 2020 ء کا جائزہ لے لیں، اس گزرے ہوئے سال میں بہت سے واقعات رونماء ہوئے ، نوشکی میں عظیم لوگ اس دنیا سے چل بسے اور کورونا لہر سے ضلع نوشکی بھی انتہائی متاثر رہی کئی لوگ اس سے متاثر ہوئے کورونا کی لہر کی وجہ گزرے ہوئے سال میں اموات کی شرح بڑھ گئی ، 2020 ء سال کے دوران قبائلی رنجشوں، ٹریفک حادثات، اور فائرنگ کی دیگر واقعات اور طبعی اموات میں کئی لوگ موت کے منہ میں چلے گئے، اور یہ خونی سال ہر ایک کے لئے مہنگا ترین سال ثابت ہوگئی، دعا ہے رب پاک سے اللہ پاک نئے سال 2021ء کو امن اور خوشحالی کا سال بنائیں، اور نوشکی سمیت دیگر علاقوں کے لئے خوشگوار سال ثابت ہوسکیں، نئے سال کا آغاز جمعتہ المبارک سے شروع ہوا اور اختتام بھی جمعتہ المبارک سے ہوگا، اللہ کرے یہ سال سب کے لئے بابرکت اور خوشحالی کا ثابت ہوسکیں۔۔۔

نوشکی میں سبزیوں کے نام پر زہر بھیجا جارہاہے، انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں کوئٹہ میں بھی گندے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہے، کیا یہی سبزیاں کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں مارکیٹ کے زریعے پہنچ تونہیں رہے ہیں…؟ کیا اسکی کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔۔۔؟ کیا یہی کوئٹہ کے گندے پانی سے بننے والی سبزیاں نوشکی پہنچ تو نہیں رہے ہیں…؟ بلوچستان فوڈ اتھارٹی اس بارے میں کوئٹہ سطح پر کیا اقدامات کررہی ہے جبکہ دوسری جانب نوشکی شہر کے مختلف علاقوں میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے نقصانات و قوانین کے برخلاف نالیوں کے گندے پانی سے سبزیاں اگائے جارہے ہیں زہریلے پانی سے تیار کردہ سبزیوں میں شامل زہریلے موادخوراک کا حصہ بن کرمتعدد موزی امراض کا سبب بنتے ہیں
سیوریج کے گندے اور زہریلے پانی سے سبزیوں کے کاشت کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور نوشکی انتظامیہ کاروائی کرے۔

کوئٹہ زاہدان ریلوے ٹریک کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، اور پسنجر کے لئے نئے ٹرین سروسز شروع کی جائے، کوئٹہ سے لیکر نوشکی اور چاغی کے ریلوے اسٹیشنوں کو اصلی حالت میں بنایا جائے، دنیا اس وقت ٹرینوں کے زریعے سے سفری سہولیات سے مستفید ہورہی ہے، پاکستان کے دیگر صوبے ٹرینوں کی سہولت سے آراستہ ہیں یہاں تک کہ لوکل ٹرینوں کے زریعے لوکل باشندے سفری سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں مگر بلوچستان میں لوکل سطح پر ٹرینوں کی یہ سہولت نہ ہونے کی برابر ہے، کوئٹہ چمن اور کوئٹہ ٹو تفتان ریلوے ٹرین مسافر لیجانے میں سہولیات نہ ہونے سے مسافر ٹرینیں دم توڑ رہی ہے، وفاقی وزیر ریلوے کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے لوکل سطح پر جدید ریلوے ٹریک اور جدید ٹرینیں متعارف کرائیں تاکہ لوکل لوگوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں کوئٹہ زاہدان ریلوے ٹریک انتہائی بوسیدہ اور خستہ حالی کی صورت میں ہے، نوشکی ریلوے اسٹیشن، کیشنگی اسٹیشن، احمدوال اسٹیشن سمیت ضلع چاغی کے ریلوے اسٹیشن کے بلڈنگ ختم ہوچکے ہیں یا بوسیدہ حالت میں ہیں، ایسا لگتا ہے محکمہ ریلوے ان لوکل روٹس پر اپنا توجہ ہٹا چکا ہے ، اس جانب ان کا کوئی توجہ نہیں ، ریلوے جیسے اثاثہ جات کو یہاں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کیا جارہاہے ، کوئٹہ زاہدان ریلوے ٹریک پر درجنوں مرتبہ ٹرین حادثات کا شکار ہوکر الٹ گئے ہیں، اگر ریلوے لائن کو لوکل سطح پر صحیح معنوں میں فنکشنل کیا جائے تو چاغی ، نوشکی اور ضلع مستونگ کے عوام اور کاروباری حضرات بھرپور مستفید ہونگے ، لہزا نوشکی اور احمدوال ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اسٹیشنوں کو فنکشنل کیا جائے اور ریلوے ٹریک پر کام کیا جائے اور جدید ترسہولیات سے لوکل ٹرینیں شروع کیا جائے تاکہ لوکل سطح پر عوام اور کاروباری حضرات ان سے مستفید ہوسکے

نوشکی سے منسلک قومی شاہراہ جو این 40 کے نام سے ہیں یہ شاہراہ کراچی سے شروع ہوکر کوئٹہ کو ملانے کے بعد کوئٹہ سے شروع ہوکر نوشکی سے گزر کر پاک ایران بارڈر تفتان سے ہوتا ہوا ایران، ترکی اور یورپ لندن کو ملاتی ہے، یہ بین الاقوامی شاہراہ جو آرسی ڈی شاہراہ اور لندن روڈ سے جسکی پہچان بنی ہوئی ہے، این ایچ اے کی جانب سے اس شاہراہ پر کوئی خاص توجہ نہیں اس بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک حادثوں کا شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے، اموات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، کئی گھروں کو اس شاہراہ نے اوجھاڑ دی ہے، سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا ریشو زیادہ ہونے سے حادثات میں اضافہ ہورہی ہے رواں سال 2020 میں ٹریفک حادثات کے خوفناک واقعات پیش آئے ہیں ، جس میں سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے اور لاتعداد شدید زخمی ہوئے، اگر ہم نوشکی ضلع کے ایریا میں آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کا جائزہ لے لیں تو یہاں پر بھی رواں سال کے اختتام تک درجنوں ٹریفک حادثات رونماء ہوئے اور اموات وزخمیوں کے تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا، ارباب اقتدار کو چاہیے کہ وہ قومی شاہراہ کو ڈبل روڈ کردیں تاکہ حادثات میں کمی آسکیں ۔

نوشکی شہر اور گردونواح میں کوڑا کرکٹ اور کچروں کی ڈھیر سے آلودگی پھیل رہی ہے جس سے موزی امراض ہوا کے زریعے پھیلنے کا خدشہ ہے، میونسپل کمیٹی کی عملہ اپنا کام تو کررہی ہے مگر عملہ اور مشینری کی کمی کے وجہ سے انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہے، ایک طرف نوشکی کا آبادی دگنی ہوتی جارہی ہے اتنی ہی صفائی نہ ہونے کا سبب بن رہی ہے، کیا ہمیں بھی اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف کرنے کی ضرورت نہیں ، پہلے ہم اپنے گھروں کو صاف رکھے پھر گلی اور محلوں کو صاف رکھنے کی کوشش کرے، ماحولیات پر منفی اثرات کو روکنے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ساتھ صفائی کے حوالے سے بھرپور تعاون کریں، اور خاص کر دکاندار صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں، اور کچروں کو روڈ اور نالیوں میں پھینکنے کے بجائے ڈسٹ بین میں ڈالے، کیونکہ اس پاس سڑک اور نالیاں صاف ہونگے تو شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، کہتے ہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔۔۔۔۔ہم اپنے آپ کو اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اس سے انسانی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، اور ماحول بھی صاف ستھرا ہوگا۔۔۔

نوشکی پولیس کی جانب سے شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بڑے گاڑیوں کی شہر میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

نوشکی، پہلا آل نوشکی سردار سائرس خان فٹ بال ٹورنامنٹ 2021ء بمقام خلق جمالدینی کا افتتاحی میچ کے مہمان خاص سیاسی وقبائلی رہنماء پرنس اللہ نور جمالدینی کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو یادگاری کے طور پر بنائے گئےاس موقع پر انہوں نے باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا،
علاؤہ ازیں پرنس اللہ نور جمالدینی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جمالدینی میں سردار عصمت اللہ خان جمالدینی لائبریری کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ماسٹر منظور احمد نے انہیں لائبریری کے بارے مکمل بریفنگ دیدی،

نوشکی ڈی سی نوشکی کیپٹن ر جمیل احمد کی ہدایت پرلیویز فورس کی بھرپور کاروائیاں جاری مل ایریا میں گاڈی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گہی منشیات برآمد کرکے فیلڈر گاڈی کو قبضے میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی سی نوشکی کیپٹن ر جمیل احمد کی ہدایت پر تعصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ ناہب تعصیلدار عبدالغفار نوتیزہی۔میجر رسالدار سردار زادہ بہرام خان مینگل۔رسالدار محمد خان مینگل رسالدار مل و دیگر لیویز اہلکاروں نے مل کے ایریا میں چھاپہ مار کر فیڈر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 27کلو افیون۔ایک کلو کرسٹال۔اور ایک کلو ہیروئن برآمد کرکے گاڈی کو قبضے میں لے لیا نوشکی لیویز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ کہا کہ نوشکی لیویز فورس جرائم و اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر وقت چوکس ہے برامد کیے گہے منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڈوں میں ہے جس کو لیویز فورس نے ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس بی ایریا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں لیویز فورس نوشکی میں اسمگلنگ اور دیگر جرایم کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی گی لیویز فورس کم وسائل کے باوجود اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں اسمگلنگ کے روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں

نوشکی کلی صاحبزادہ کی آبنوشی ٹیوب ویل دو سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا کلی کے رہائشیوں کا ٹیوب ویل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،ایکسئین پی ایچ ای ،ٹھیکیدار کے خلاف شدید نعرے بازی ۔ڈپٹی کمشنر،کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء اور نیب کے اعلی حکام سے ٹیوب ویل فنڈ ہڑپنے کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

4 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل کلی صاحبزادہ کی آبنوشی ٹیوب ویل دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہ ہونے کے وجہ سے کلی کے کئی علاقے پینے کے پانی سے تاحال محروم ہیں ۔دو سال قبل کلی کے لئے ایک کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری سے کلی کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور امید تھی کہ اب جلد کلی کے باسیوں کو پینے کا پانی میسر ہوگا مگر عرصہ دو سال گزرنے کے باوجود تاحال آبنوشی ٹیوب ویل تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے کلی کے باسیوں نے محکمہ پی ایچ ای کے ایکسئین و اعلی عہدیداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نامکمل آبنوشی ٹیوب ویل کو فوری طور پر بحال کرکے کلی کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کلی کے سیاسی رہنماء چئیرمین اختر محمد مینگل ،مولانا عبدالہادی غلام قادر مینگل زکریا مینگل ماسٹر نوربخش ساسولی و دیگر نے بتایا کہ واٹر سپلائی مکمل نہ ہونے کے وجہ سے کلی کے مکین گزشتہ دو سالوں سے شدید کرب و کوفت کا شکار ہیں کلی کے غریب مکین مہنگے داموں واٹر ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔جبکہ ٹھیکدار اور ایکسئین پی ایچ ای کی ملی بگھت سے واٹر سپلائی کے خطیر رقم کو ہڑپ کیا جارہا ہے ۔واٹر سپلائی کے لئے انتہائی ناقص واٹر ٹینک بنایا گیا ہے جبکہ ٹھیکیدار 84 کے بجائے 48 سولر پلیٹ اور 4500 فٹ پائپ کے بجائے صرف 3 ہزار فٹ پائپ بچھانے چاہتے ہیں اور خطیر رقم ہڑپ کرنا چاہتے ہیں جب کلی کے مکینوں نے انکار کیا تو ٹھیکدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا۔متعدد بار ایکسئین پی ایچ ای سمیت محکمہ کے عہدیداروں سے واٹر سپلائی کو مکمل کرنے اور چلانے کے لئے درخواست کی ہے مگر محکمہ کے ایکسئین مبینہ کرپشن کے وجہ سے خاموش اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔جبکہ محکمہ نے ٹھیکدار کو رولز کے برخلاف ملی بگھت سے پیشگی ادائیگی کردی ہے اور کلی کے مکین اب بھی پانی خریدنے اور پانی کے لئے سرگرداں ہیں انہوں نے کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل محمد آصف،ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ،سیکرٹری پی ایچ ای اور نیب کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ایچ ای کی نوشکی میں کرپشن کا فوری نوٹس لیکر کرپٹ آفیسران اور ٹھیکداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

نوشکی بدوزئی قبائل کا پریس کانفرنس ۔۔۔۔۔ ملک عبدالمجید بدوزئی مزار خان ماندائی شاہ محمد بدوزئی غلام نبی باجیزی اور داد محمد نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی کے 72سال گزرنے کے باوجود بھی قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ 700کلومیٹر اراضی کی سٹلمنٹ نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وطن عزیز کے حقیقی باشندے اسناد اور دستاویزات رکھنے کے باوجود اپنی اراضیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا حکومت سے مطالبہ کیا نوشکی اور چاغی اضلاع کی اراضیات کی بلا تاخیرانصاف پر مبنی اسناد اور استاویزات کے مطابق مکمل سٹلمنٹ کرائی جائے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جرات مندانہ اور قابل تحیسن اقدام ہے نوشکی اور چاغی اضلاع میں لینڈ مافیا اپنے معاون ڈرگ مافیا کی مدد اور معاونت سے غیر قانونی طور پر بلوچستان کے روایات کے خلاف اراضیات کے قبصہ گیری میں مصروف ہے انھوں نے کہا بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت امن امان کا قیام ممکن ہوا ہے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر وطن عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا انہوں نے کہا چاغی کے سرزمین نے پاکستان کو ایٹمی قوت دینے کا اعزاز بخشا جو چاغی کے عوام کے لیے اعزاز ہے قدرتی وسائل سے مالا مال اور جغرافیائی اہمیت سے اہم خطہ پستی اور پسماندگی سے دوچار ہے قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ کے باشندوں کے فلاح بہبودِ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا حکومت پاکستان ریکوڈک منصوبے پر بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں نظر ثانی کرتے ہوئے تھیان کاپر کمپنی کو کام کرنے کی اجازت دیں ریکو ڈک معاہدہ کو پس پشت ڈالنے سے پاکستان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے اس منصوبے کی بدولت پاکستان معاشی طور پر مستحکم خوشحالی اور ترقی کے نئے دور میں داخل ہوسکتا ہے۔

شاندار افتتاحی میچ شہید میر لونگ خان مینگل کرکٹ کلب نوشکی اور عارف جان کرکٹ کلب نوشکی کے مابین کھیلا گیا ۔شاندار افتتاحی میچ میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد شہید میر لونگ خان مینگل کرکٹ کلب نے میچ جیت کر اپنے نام کرلیا ۔شاندار افتتاحی میچ کے مہمان خاص بابو رحمت خان مینگل تھے ۔جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کیاگیا اور گروپ فوٹو سیشن ہوا ۔افتتاحی میچ کے مہمان خاص بابو رحمت مینگل نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے نقد 20 ہزار دینے کا اعلان کیا ۔ایمپائر صاحبان کے لئے بھی نقد اعلان کیا۔اس موقع ماسٹر فرید مینگل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔میچ میں ایمپائر کے فرائض شعیب بادینی اور فیصل جمالدینی نے ادا کئے

نوشکی: ممتاز قبائلی و سماجی رہنماء پرنس اللہ نور جمالدینی کلی جمالدینی سکول میں قائم سردار عصمت اللہ جمالدینی لائبریری کا معائنہ کئیے۔اس موقع پر میر مسعود جمالدینی،نزیر جمالدینی ،حق نواز جمالدینی ،کامریڈ جمیل بلوچ ،ارشد بلوچ سمیت نوجوان و کلی کے عمائدین بھی موجود ہیں۔
اس موقع پر پرنس اللہ نور جمالدینی نے کہا کہ نوجوان کتابوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھیں معاشرہ میں شعُور اُجاگر کرنے کیلئے تعلیم کا بہت بڑا کردار ہے۔ خاموش اور پُرسُکون ماحول میں بیٹھ کر اپنی پسند کی کوئی کتاب پڑھنا بھی نعمت ہے۔ تعلیم اور لاٸبریری ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں کوئی تعلیمی درسگاہ ایک منظم لائبریری کی ضرورت سے بے نیاز نہیں ہوسکتی۔معاشرتی ترقی کا انحصار اس بات پر ہے کہ عوام مروجہ علوم اور زمانے کے تقاضوں سے آگاہ ہوں۔علم کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہمارے تعلیمی ادارے ہیں مگر ان میں صرف نصابی تعلیم دی جاتی ہے۔ تعلیمی ادارے علم کی انتہا نہیں بلکہ لوگ یہاں سے اپنے راستے سے آگاہ ہوتے ہیں .عملی زندگی کے راستے پر مسلسل گامزن رہنے کا ذریعہ لاٸبریری ہیں۔ ان کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ صحیح معنوں میں علم کے حصول کا ذریعہ ہیں۔یہاں پر ہر قسم کا علم بغیر کسی پابندی اور رکاوٹ کے مل جاتا ہے تعلیم یافتہ لوگ معاشرہ کو صحیح سمت پہ لے جاتے ہیں،۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض کیا گیا ہے۔سردار ساحرس خان جمالدینی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ سردار عصمت اللہ خان کے نام سے لائیبریری قائم کی ہیں جس سے جمالدینی اسکول کے طلبا ء مستفید ہونگے

نوشکی پولیس کی بھر پور کاروائی جاری ایک مفرور ملزم کو گرفتار کرکے مستونگ پولیس کے حوالے کیا تفصیلات کے مطابق ایس پی نوشکی جاوید اقبال غرشین کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایس پی نظرجان بادینی ایس ایچ او نوشکی علی احمد بگٹی کی زیر نگرانی ایس اہی ستار شاہ اے ایس آئی وحید احمد ہیڈ کانسٹبل بلال مینگل ہیڈ کانسٹیبل برکت بادینی پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم عبدالقادر ولد محمد اعظم قوم مینگل سکنہ جدید آباد مستونگ کو گرفتار کر کے مستونگ پولیس کے حوالے کیا واضع رہے ملزم مستونگ میں گھر میں چوری و ڈکیتی کرنے کے بعد مفرور تھا اور مستونگ پولیس کو مطلوب تھانوشکی پولیس نے کاروائی کرکے مفرور ملزم کو گرفتار کیا

پاک کک باکسنگ کلب نوشکی کے زیر اہتمام کک باکسنگ کے فائیٹس کے مقابلے بچوں نے کک باکسنگ کے فاہیٹس کرکے خوب داد وصول کی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری چیرمین میر عبدالرحمن لانگو تھے جہنوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے اس موقع پر قبائلی رہنما میر عبدالباسط لانگو صدر عبیداللہ بلوچ۔اغا ولی۔چیف انسٹیکٹر عدنان شان گوہر خان بادینی۔و دیگر موجود تھے

نوشکی پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب حاجی طیب یلانزئی منعقد ہوا ،اجلاس میں پریس کلب نوشکی کابینہ کے دیگر اراکین بھی شریک ہے، اجلاس میں پریس کلب کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

نوشکی بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام گوادر شہر میں باڑ لگانے کے خلاف پریس کلب نوشکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے سے بی این پی کے ضلعی صدر عطاء اللہ مینگل،مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی،سابق صدر نذیر بلوچ صاحب خان مینگل و دیگر نے خطاب کیا اور باڑ لگانے کے اقدام کی پرزور مذمت کی ۔

نوشکی ۔۔سوشل میڈیا پر گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ایک خبر میں دعوی کیا گیا کہ ایک مفرور ملزم کو سمیع بلوچ کیس میں جو مطلوب تھا کو کرائم برانچ کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،

گزشتہ ہفتے نوشکی میں 19 گھنٹے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہی ، موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا رہی ، سیاسی ڈائری کے کچھ قارئین نے اس خبر کے متعلق نہ دیکھنے کا کہاتھا ،خبر کے تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتے نوشکی میں رات گئے موبائل سگنل غائب ہوئے، موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے جو دن بھر جاری رہی جس سے نوشکی کے موبائل صارفین اور نیٹ صارفین کا ملک بھر سے رابطہ منقطع رہی ، اطلاعات کے مطابق نوشکی کے قریبی پہاڑوں پر مبینہ آپریشن کی وجہ سے موبائل سگنل منقطع رہی تاہم اس کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی روزنامہ انتخاب کے خبر کے مطابق نوشکی میں 19 گھنٹے تک موبائل سگنل اور انٹرنیٹ بند رہی اور مبینہ آپریشن کی وجہ سے سگنل بند ہوئی تاہم اس کی سرکاری سطح پر کنفرم نہ ہوسکی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!