وزیراعلیٍ کی ایک بار پھر میتوں کی تدفین کی درخواست

وزیراعلیٍ کی ایک بار پھر میتوں کی تدفین کی درخواست

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بار پھر سانحہ مچ میں جاں بحق افراد کی میتوں کی تدفین کی درخواست کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ میں ایک بار پھر سانحہ مچ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے میتوں کی تدفین کی درخواست کر رہا ہوں۔ جام کمال خان نے دھرنےکےشرکاء سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی فریضے کو نہ روکا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سے ایک بار پھر میتوں کی تدفین کی درخواست کرتا ہوں۔


واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے، لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کے ہمراہ دھرنے میں شریک ہیں۔ دھرنے کے شرکاء نے جاں بحق کان کنوں کی میتیں مغربی بائی پاس روڈ پر رکھی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!