تہران..یرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا اور برطانیہ کی کورونا ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے..آیت اللہ علی خامنہ ای کا ٹیلی وژن خطاب میں کہنا تھاامریکا اور برطانیہ میں خود عالمی وبا کے مریض زیادہ ہیں لہذا ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وہ قابل اعتبار ملک سے ویکسین خریدیں گے..ملک میں عالمی وبا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عالمی وبا کے خلاف امریکا کی فائزر بائیو این ٹیک اور برطانوی آسٹرا زینیکا ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے..






