بلوچستان میں کہیں بھی حکومتی رٹ نظرنہیں ہرسو ڈاکوراج اورکریمینلزکوفری چوٹ دی گئ ہے ڈنک اور کرانی واقعات حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے نیشنل پارٹی ضلع واشک نےایک پریس ریلیز میں موجودہ حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہا کہ بلوچستان میں حکومت کی نہیں بلکہ کریمینلز اورڈاکووں کارٹ قائم ہے ۔انھوں نے کہاہرسوقتل وغارت گری اورڈاکوراج ہے حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آرہا سہاراصوبہ قاتلوں اورڈاکووں کے رحم وکرم پرہے۔دنک سانحہ پر صوبائ حکومت نے اف تک نا کہہ کر یہ میسیج دیاکہ یہ حکومت غنڈہ گردی اور قتل وغارت کو فروغ دینے میں کوئ کسرنہیں چھوڑتا۔ ڈنک واقعہ کے ملزمان نےدیدہ دلیری سےتمام حدیں عبورکرکےچادرو چاردیواری کے تقدس کوبھی نہ بخشااوریہ باور کرایاکہ ان کےپیچھےحکومتی مشینری سیسہ پلائی دیوار بن کےکھڑاہے کرانی واقعہ کےملزمان اور قاتلوں کی عدم گرفتاری بھی یہ ظاہرکررہاہے کہ حکومت ناتوان اورلاغرہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ برمش کے زخموں کومرہم کرنے کیلئےاس کی ماں کے قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائےاور ان ظالم گروہوں کی بیخ کنی کرکے ایک پرامن معاشرہ تشکیل دیاجائے
