نوشکی ،  قاضی آباد عید گاہ روڑ کے مکین گذشتہ ایک ہفتے سے  پینے کے پانی سے محروم

نوشکی ، قاضی آباد عید گاہ روڑ کے مکین گذشتہ ایک ہفتے سے پینے کے پانی سے محروم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پی ایچ ای کے غفلت و لاپروائی سے وارڈ نمبر 1 قاضی آباد عید گاہ روڑ کے مکین گذشتہ ایک ہفتے سے پینے کے پانی سے محروم ڈپٹی کمشنر نوشکی اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،قاضی آباد وارڈ نمبر 1 عید گاہ روڑ اور قاضی آباد کے مکین گذشتہ ایک ہفتہ سے پینے کے پانی سے محروم ہیں،جبکہ علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے عید گاہ آبنوشی ٹیوب ویل کی معمولی خرابی تاحال دور نہیں کی جاسکی ۔پی ایچ ای حکام مسلسل حیلے بہانوں کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں ۔پینے کے پانی کے محرومی سے علاقہ کے سینکڑوں گھرانے شدید پریشانی و کرب میں مبتلا ہیں جبکہ ٹینکر مافیا کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔علاقہ کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد رند اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ پی ایچ ای کے حکام کی نااہلی غفلت و لاپروائی کا فوری نوٹس لیکر آبنوشی فوری بحال کرکے عوام کو ٹینکر مافیا اور پانی کے قلت سے نجات دلائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!