اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظامِ انصاف میں قیدیوں کے حقوق کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اس پر مؤثر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل اصلاحات کے ذریعے انصاف کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔
سرفراز بگٹی نے زور دیا کہ قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تعلیم، فنی تربیت اور ذہنی بحالی پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے تاکہ وہ رہا ہونے کے بعد مثبت کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت پر مبنی احتسابی نظام سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ عوام کا اعتماد بھی مزید مستحکم ہوگا۔






