پنجگور: تیل بردار گاڑی الٹنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق ،ڈرائیور جھلس کر زخمی

پنجگور: تیل بردار گاڑی الٹنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق ،ڈرائیور جھلس کر زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پنجگور:پنجگور سی پیک روڈ مکوئی ڈن کے قریب تیل بردار گاڑی حادثہ کا شکار گاڑی میں سوار خاتون اور بچہ جاں بحق ڈرائیور جھلس کر زخمی تفصیلات کے مطابق سی پیک روڈ مکوئی ڈن سٹم کے قریب ایرانی تیل بردار زمباد گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون اور ایک بچہ آگ سے جھلس کر جانبحق ہوگئے اسپتال ذرائع کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور مدثر ولد محمد حسن، ساکن خاران، حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں حادثے کا اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ اورریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئے مگر شہر سے فاصلے کی وجہ سے گاڑی میں سوار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے تیل بردار زامیاد گاڑیاں اکثر خواتین اور بچوں کو بٹاتے ہیں اور اس مسلے کی بارہا نشاندہی کی گئی کہ تیل لیجانے والی گاڑیوں کو خواتین اور بچے بیٹھانے پر پابندی لگائی جائے تاہم یہ حساس مسلہ کسی کی توجہ حاصل نہ کرسکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!