اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد بدھ کو کاروبار کے آغاز پر زبردست بحالی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث انڈیکس ابتدائی منٹوں میں تقریباً 2,700 پوائنٹس بڑھ گیا۔ صبح 9 بج کر 38 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,674.09 پوائنٹس یعنی 1.54 فیصد اضافے کے ساتھ 176,192.90 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان ا?ئل فیلڈز، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک جیسے انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے واضح رہے کہ منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج حالیہ عرصے کے بدترین کاروباری دنوں میں سے ایک سے دوچار ہوئی تھی، جب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان تنازع اور عالمی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اس صورتحال کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 6,408.23 پوائنٹس یعنی 3.56 فیصد کمی کے بعد 173,518.82 پوائنٹس پر بند ہوا تھا دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی بدھ کو مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، امریکا میں مہنگائی کی رفتار توقعات سے زیادہ سست ہونے کے بعد شرح سود میں اضافے کے خدشات کم ہوئے جبکہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی پر مجوزہ فیس عائد کرنے کا منصوبہ واپس لینے کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی کچھ استحکام آیا وال اسٹریٹ کے بڑے بینکوں کے بہتر مالی نتائج نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا، تاہم ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم کے حصص میں تقریباً 25 فیصد کمی نے مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیوں کے شیئرز میں موجود غیر یقینی صورتحال کو اجاگر کیا ایشیائی مارکیٹوں میں جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 6 فیصد تک بڑھ گیا، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس بھی 1.7 فیصد بلند رہا۔کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر جاپانی ین کے علاوہ بیشتر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہوا، جبکہ امریکی 2 سالہ ٹریڑری بونڈ کی پیداوار 11 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 4.19 فیصد رہ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!