کالام میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، 7 افراد زد میں آگئے، 6 کو بچا لیا گیا، ایک لاپتا

کالام میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، 7 افراد زد میں آگئے، 6 کو بچا لیا گیا، ایک لاپتا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سوات کے سیاحتی علاقے کالام میں گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث 7 افراد اس کی زد میں آگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔ سوات کے علاقے کالام میں گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث 7 افراد اس کی زد میں آگئے، جن میں سے 6 کو ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کالام کے علاقے مٹلتان میں پیش آیا، جہاں گلیشیئر اچانک ٹوٹنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جس کے دوران 6 افراد کو ملبے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 3 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک لاپتا شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!