مس ورلڈ 2026 میں انیقہ معراج پاکستان کی نمائندگی کریں گی

مس ورلڈ 2026 میں انیقہ معراج پاکستان کی نمائندگی کریں گی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان پہلی بار مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کرنے جا رہا ہے،مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج سجانے والی انیقہ معراج ویتنام میں ہونے والے مس ورلڈ کے 75ویں سالگرہ ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ مس ورلڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان کے مطابق یہ فیسٹیول 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں منعقد ہو گا،24 سالہ انیقہ معراج بزنس اور اکنامکس کی گریجویٹ ہیں، جن کی تعلیمی تخصص اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ میں ہے۔ انیقہ معراج کاکہنا ہے کہ میری خواہش ہےکہ میں اسٹیٹ آتھرائزڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بنوں،جبکہ بچوں کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کروں تاکہ پاکستان کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ اگرچہ مس ورلڈ مقابلے میں یہ پاکستان کی پہلی شرکت ہو گی،تاہم حالیہ برسوں میں پاکستان کی نمائندگی دیگر عالمی مقابلۂ حسن میں بھی ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!