کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اج اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے انکی رہائش گاہ پر وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ آرگنائزر حاجی وحید لہڑی، مرکزی سیکرٹری جنرل بی ایس او سمند بلوچ، شفیع مینگل، عادل شاہوانی، بہاول مینگل، شکیل بلوچ، اور دیگر موجود تھے۔سردار اختر جان مینگل اور محمود خان اچکزئی کے درمیان ملک اور خصوصاً بلوچستان کے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پی کے میپ کے رہنماﺅں نواب ایاز جوگیزئی، رحیم زیارتوال، قہار خان، سید لیاقت آغا، ڈاکٹر حمید اچکزئی، کبیر افغان، سید شرف آغا، اور دیگر موجود تھے






