ثالث ممالک کی ایران اور امریکا کے درمیان حملے 10 روز کیلئے روکنے کی تجویز

ثالث ممالک کی ایران اور امریکا کے درمیان حملے 10 روز کیلئے روکنے کی تجویز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ایران کے سینئر عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ گفتگو میں دعویٰ کیاہے کہ ثالثوں نے ایران اور امریکا کے درمیان عبوری معاہدہ بحال کرنے کیلئے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔ رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق ثالث ممالک نے ایران اور امریکا کے درمیان حملے 10 روز کے لیے روکنے کی تجویز دی ہے، 10 روزہ جنگ بندی کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا ہے اور عبوری معاہدہ بحال کرنا ہے۔ دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پینٹاگون نے ایران جنگ میں زخمی درجنوں فوجیوں کی معلومات ظاہر نہیں کیں،پینٹاگون ایران کے حملوں میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات عوام سے پوشیدہ رکھیں،اردن میں جمعہ کو ایئربیس پر حملے میں درجنوں فوجی زخمی ہوئے،پینٹاگون نے ان حملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اعلان نہیں کیا،ایران میں کتنے اہداف کو نشانہ بنایا گیا،سینٹ کام نے یہ تفصیلات بتانا بھی بند کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!