جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ضلع جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہٓ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 25 جولائی 2026 کو بھارتی پراکسی فتنہٓ الخوارج دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں یہ حملہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور بھارت نواز تنظیم ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھتے تھے، جن میں سے چاروں، بشمول ایک خودکش حملہ آور، ہلاک کر دیے گئے، جبکہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی میں نقب لگانے کی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی فورسز کے چوکس اور مضبوط ردعمل نے ان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔
حملہ آوروں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو پوسٹ کی حدود سے باہر ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک خودکش حملہ آور مارا گیا اور دھماکہ کسی قسم کا نقصان پہنچانے میں ناکام رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے باقی ماندہ حملہ آوروں کا تعاقب کیا، جو فرار ہو کر ایک قریبی مکان میں جا چھپے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!