بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے،صدر زرداری ، بلاول بھٹو ، یوسف رضا گیلانی کی زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج حملے کی شدید مذمت

بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے،صدر زرداری ، بلاول بھٹو ، یوسف رضا گیلانی کی زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج حملے کی شدید مذمت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر بلاول بھٹو زرداری نے زیارت میں پولیس چوکی پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ چیلنج ہے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اپنے بیان یمں بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہداءکے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار اور شہداءکے درجات کی بلندی کی دعا ءکی ۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شہید اہلکاروں نے پاکستان دشمنوں اور معصوم شہریوں کے درمیان آہنی دیوار بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوںنے کہاکہ شہداءکے خون کا ہر قطرہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن کے قیام کے قومی عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ چیلنج ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔ اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ریاست کے دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔قائم مقام صدر نے شہداء کے لیے بلندی? درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ءکی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!