سی جے پی کی حمایت میں 26 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے سماجی کارکن سونم وانگچک نے انڈیا کے وزیرِ تعلیم کے استعفے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’جمہوریت کی فتح‘ قرار دیا ہے۔
وانگچک نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں سی جے پی، جنریشن زیڈ اور ملک بھر کے تمام شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ’خوف اور خوف کے احساس پر قابو پا کر ملک کے ہر کونے سے آواز بلند کی۔‘سونم وانگچک نے جمعہ کی علی الصبح اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی۔ انھوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر کہا کہ ’اب احتساب کے بعد اصلاحات کی باری ہے۔‘






