گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، میر عبدالکریم نوشیروانی

گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، میر عبدالکریم نوشیروانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅسابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں صوبے سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے زراعت پر توجہ دیں،گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، امن، ترقی اور روزگار ایک دوسرے سے منسلک ہیں،عوام صوبے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر خاران سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران جنگ سے بلوچستان متاثر ہوگا،صوبے کی سرحدیں ایران اور افغانستان کیساتھ منسلک ہیں دونوں ممالک سے منسلک سرحدی علاقوں میںبڑ ے بڑے تجارتی مراکز قائم ہیں خصوصاً ایران بارڈر سے پیٹرول اور اشیائخردونوش پاکستان درآمد کی جاتی تھی جس سے لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے تاہم اب افغانستان اور ایران سے منسلک سرحدی علاقے سے تجارتی سرگرمیاں بند ہوگئی ہیںاور ہزاروں لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع ختم ہوتے جارہے ہیں سیندک اور ریکودک منصوبے غیر فعال ہونے سے بہت سے لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، موجودہ صورتحال میں سی پیک منصوبے پر بھی چین کی دلچسپی میں کمی آتی جارہی ہے جس سے سی پیک منصوبے کی افادیت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اب صرف زراعت کا شعبہ رہ گیا ہے صوبے میں زراعت کو فروغ دیا جائے وفاقی اور صوبائی حکومتیں زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں، زمیندروں کو سولر اور زرعی اجناس فراہم کئے جائیں تاکہ منتشر آبادی کو روزگار میسر آئے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال مثالی نہیں صوبے کی ترقی کا انحصار امن سے ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ صوبے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرکے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں امن ہوگا تو ترقی ہوگی اور روزگار کے ذرائع میسر آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان ایک خوش قسمت صوبہ ہے کہ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان دونوں اس صوبہ کے فرزند ہیں اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!