سوراب ، عورتوں اور بچیوں پر فائرنگ کرنا ہمارے روایتوں کے خلاف ہے، بی این پی

سوراب ، عورتوں اور بچیوں پر فائرنگ کرنا ہمارے روایتوں کے خلاف ہے، بی این پی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بی این پی کی جانب سے تربت ڈھنک واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرے۔ ریلی میں ضلع بھر سے بی این پی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کی،بی این پی کے ضلعی صدر عبدالطیف قلندراڑی و جنرل سیکریٹری امان اللہ مینگل،نائب صدر عبدالرحمٰن گرگناڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت ڈھنک واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں کیونکہ گھر میں گھس کرعورتوں اور بچیوں پر فائرنگ کرنا ہمارے روایتوں کے خلاف ہے صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اسطرح کے درجنوں واقعات ہوتے ہیں جسکی تمام تر ذمہ داری صوبائی نا اہل حکومت پر عائد ہوتی ہے۔امن و امان کی رٙٹ لگانے والے حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے صوبے میں ہمارے جان و مال کی حفاظت ممکن نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت فی الفور استعفیٰ دیں اور مرکزی حکومت تربت ڈھنک سانحہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے شہید خاتون اور معصوم بچی ‘برمش’ کو انصاف دلائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!