بلوچستان میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 12 دہشتگرد ہلاک ،آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 12 دہشتگرد ہلاک ،آئی ایس پی آر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک اور مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 2 الگ الگ کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست 2026 کو یہ کارروائیاں ’ردالفساد 3‘ کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے سلسلے میں کی گئیں جن کا مقصد ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فورسز نے انہیں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں مزید چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے