دالبندین ،زرعی فصلات پر ٹڈی دل کی یلغار

دالبندین ،زرعی فصلات پر ٹڈی دل کی یلغار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین :امین آباد کے ذرعی فصلات پر ٹڈی دل کی یلغار ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی روز سے امین آباد اور گردونواح کی ذرعی فصلات پر کیڑے مکوڑوں نے حملہ کرکے انھیں بری طرح سے نقصان پہنچا دیا ہے ان فصلات میں سورج مکھی ۔گندم ۔سبزیاں اور دیگر اجناس بھی شامل ہیں ٹڈی دل کے بعد دوسرے قسم کے کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے زمینداروں کے کافی نقصانات ہوچکے ہیں اور اب وہ نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں یہ کیڑے مکوڑے محکمہ ذراعت کے اسپرے اور ادویات سے ختم ہونے کا نام تک نہیں لیتے عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امین آباد و گردونواح کی ذرعی فصلات پر کیڑے مکوڑوں کو تلف کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو مسائل اور مشکلات سے نجات مل سکے ۔آمین آباد کے زمیندار عبدالجلیل کشانی ودیگر نے مقامی صحافیوں کو بتایا یہ کیڑے مکوڑے ایک ہفتے پہلی بار دیکھی ہیں یہ اسپرے سے ختم نہیں ہورہے ہیں اور سمجھ میں نہیں آرہے ہیں یہ کوئی نئی نسل کے کیڑے مکوڑے ہیں انہوں نے کہا ہمارے آمین آباد کے زرعی زمین میں بینڈی ٹماٹر ۔سورج مکھی کو کافی متاثر کیا ہیں ہم نے اسپرے استعمال کیا کوئی فرق نہیں پڑا ہیں ہم مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے انہوں زرعات چاغی کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا ہے یہ بے نام کیڑے مکوڑے کو تلف کیا تاکہ مزید فضلات کو نقصانات سے بچایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!