دالبندین : دالبندین میں کسٹم حکام نے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گزشتہ چار سے پانچ برس کے دوران ضبط کیے گئے اربوں روپے مالیت کے سامان کو نذرِ آتش کر دیا۔کسٹم حکام کے مطابق جلائے گئے سامان میں سگریٹ، ادویات، چھالیہ، گٹکا، پان، کیمیکلز، منشیات، کاسمیٹکس اور دیگر اشیاءشامل تھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی، ایس پی، ڈی ایس پی، ایکسائز، کسٹمز اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔





