آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے ایران کے ساتھ مذاکرات ’مثبت اور تعمیری‘ رہے ، عمان

آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے ایران کے ساتھ مذاکرات ’مثبت اور تعمیری‘ رہے ، عمان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

عمان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ’مثبت اور تعمیری‘ رہے ہیں۔ عمان نے اس راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بار بار ہونے والے حملوں کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔ سنیچر کے روز جاری ہونے والے بیان میں عمان کی وزارتِ خارجہ نے ’آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر مسلسل حملوں‘ کی مذمت کی، تاہم اس بیان میں ایران کا نام نہیں لیا گیا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے طریقہ کار سے متعلق جاری مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہو رہے ہیں۔‘عمان کی وزارتِ خارجہ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو خطرے میں ڈال سکتا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے