نوکنڈی(نامہ نگار) صوبائی امیر جمعیتِ علمائے اسلام و سابق صوبائی سنیئر وزیر مولانا عبدالواسع، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا آغا محمود شاہ، صوبائی نائب امیر صاحبزادہ مولانا کمال الدین ،سابق صوبائی ناظمِ انتخابات مولانا عبدالخالق مری، امیر جمعیت ضلع کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق، صوبائی معاون فنانس سیکرٹری انجینئر حاجی محمد عثمان بادینی, سابق صوبائی وزیر غلام سرور،ضلعی امیر مولانجیب اللہ نے سابق ضلعی امیر چاغی جمعت علماء اسلام و خطیب جامع مسجد نوکنڈی مولانا محمد عالم کی وفات پر جامع مسجد نوکنڈی آکر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مولانا عبدالوسیع نے کہا نہ صرف نوکنڈی بلکہ پورا بلوچستان ایک خیرخواہ، ممتاز عالم دین سے محروم ہوگیا۔ مولانا محمدعالم محمدحسنی عظیم ہستی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے عالم دین تھے ہوگیا۔انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عالم نے اپنی زندگی ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اورخدمت خلق کےجذبے کےساتھ گزارا۔
