2 گھنٹے قبلترکی میں ایرانی حکومت کی اہم مالیاتی شہ رگیں کاٹ دیں : امریکی وزارت خزانہ

2 گھنٹے قبلترکی میں ایرانی حکومت کی اہم مالیاتی شہ رگیں کاٹ دیں : امریکی وزارت خزانہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت آج ’ترکی میں ایرانی حکومت کی اہم مالیاتی شہ رگیں کاٹ دی گئی ہیں۔‘ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک ’اقتصادی ڈی ڈے‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے کسی بھی ملک کو ’سخت‘ معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں امریکی وزارت خزانہ نے کہا: ’آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول نے ترکی میں قائم گولڈن گلوبل بینک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کو (پابندیوں کے لیے) نامزد کیا، جنھوں نے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے لیے کروڑوں ڈالر مالیت کے لین دین میں سہولت فراہم کی ہے اور ایرانی حکومت کو اپنے فنڈز بین الاقوامی سطح پر منتقل کرنے کے لیے بینکاری خدمات تک رسائی فراہم کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے