ایران کے پاس صرف ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل باقی رہ گیا ہے، امریکی وزیر خزانہ

ایران کے پاس صرف ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل باقی رہ گیا ہے، امریکی وزیر خزانہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں بہت کم ہوجائیں گی، ایران کے پاس صرف ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل باقی رہ گیا ہے۔ فاکس نیوز سے گفتگو میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران دو ہفتوں میں تیل کے بدلے اشیا حاصل کرنے کی صلاحیت کھو دے گا، میرا خیال ہے ایران دباؤ محسوس کر رہا ہے،اسی لیے وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی تیل کو باہر جانے یا برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، ایران آئندہ دو ہفتوں میں چین کو تیل کی آخری کھیپ بھیج سکتا ہے، ٹرمپ کی جانب سے بنائی گئی فولادی ناکہ بندی اب بھی نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی اجازت سے ایک ارب بیرل گزار لیکن ایران کا ایک بیرل بھی نہیں، جنگ میں ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، ایران کی 85 سے 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے