قطر سے ایل این جی لے کر کارگو شپ پورٹ قاسم کراچی پر پہنچ گیا۔ قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچا ہے۔ پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی اسد وارثی نے بتایا ہے کہ قطر سے ایل این جی کارگو المرونا پہنچا ہے۔ اسد وارثی نے کہا ہے کہ جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل 2 پر لنگر انداز ہوا ہے۔






