ٹک ٹاکر ارشم مقصود کی لاش ملنے کے 6 روز بعد مقدمہ درج، سابق شوہر سمیت دو افراد گرفتار

ٹک ٹاکر ارشم مقصود کی لاش ملنے کے 6 روز بعد مقدمہ درج، سابق شوہر سمیت دو افراد گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور میں چار ستمبر کو اسلام پورہ کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشم مقصود کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی جسے ابتدائی طور پر پولیس نے خودکشی قرار دیا تھا۔
تاہم اب چھ روز بعد مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے نامزد ملزم اور ارشم کے سابق شوہر اکرم سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے تھانہ اسلام پورہ میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس وقت یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ارشم نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا۔ تفتیش میں دونوں امکانات کو سامنے رکھا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ارشم مقصود کی لاش چار ستمبر کو اسلام پورہ میں واقع اس کے فلیٹ سے پھندا لگی حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ واقعے کے فوری بعد بظاہر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوا تھا جس پر پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کی۔ تاہم بعدازاں مقتولہ کے والد کی جانب سے دی گئی درخواست اور سامنے آنے والے دیگر شواہد کی بنیاد پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے واقعے میں ممکنہ کردار کا تعین شواہد کی روشنی میں کیا جا رہا ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ارشم مقصود کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے اور اسے تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر حقائق کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔ والد نے ایف آئی آر میں الزام عائدکی ہے کہ اکرم نے ان کی بیٹی کو قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ انہوں نے نے پولیس سے استدعا کی کہ ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر جھانسے میں لا کر شادی کرنے، اسے پریشان اور ہراساں کرنے اور پھر قتل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے