نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سمیت دو افراد جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سمیت دو افراد جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور میں‌ کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سمیت دو افراد جاں بحق، پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چولی اصحاب بابا روڈ پر باڑہ ضلع خیبر کی کالعدم تنظیم انصار السلام کے سابق کمانڈر سید اکبرپر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق اور فضل شیر شدید زخمی ہوا ۔زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم قتل کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے