صدر زرداری نے غیرملکی نجی دورے کے تمام اخراجات خود ادا کیے، ترجمان

صدر زرداری نے غیرملکی نجی دورے کے تمام اخراجات خود ادا کیے، ترجمان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

صدر مملکت کے بیرون ملک دورے پر ہونے والے اخراجات کے حوالے سے ایوان صدر نے وضاحت جاری کردی۔ آصف علی زرداری کے نجی بیرون ملک دورے سے متعلق میڈیا رپورٹس پرایوان صدر کے ترجمان نے وضاحت جاری کی اور بتایا کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا۔
ترجمان ایوان صدر نے کہا کہ دورے کے تمام اخراجات صدر آصف علی زرداری نے اپنی جیب سے ادا کیے۔ ترجمان نے بتایا کہ دورے کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ بھی صدر نے ذاتی طور پر چارٹر کیا تھا جبکہ طیارے کے عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر منسلک اخراجات بھی صدر خود ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ دنوں آسٹریا اور پھر وہاں سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن گئے تھے، جس کے بعد وہ گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں اور یہ صدر مملکت کا نجی دورہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے