20ستمبر کو حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردینگے‘ حافظ نعیم الرحمان

20ستمبر کو حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردینگے‘ حافظ نعیم الرحمان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 20ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے ، غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ، حکومت پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کر رہی ہے، پٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل بنادیا، نویں جماعت کے امتحانات میں 52فیصد بچے اور بچیاں فیل ہوگئے، تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت نے 11ہزار سکول بیچ د یئے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے زراعت کو بھی تباہ کردیا ہے، سوال یہ ہے aکہ عوام کب تک حکمرانوں کا ظلم سہتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے