پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، ڈیزل 2 روپے 73 پیسے جبکہ پیٹرول 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بھی 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کے لیے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے