اسلام آباد:اپوزیشن رہنماﺅں نے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی ۔ جمعہ کو ہونے والے مذاکرات کے دور ان پوزیشن وفد کا اسپیکر چیمبر پہنچنے پر سردار ایاز صادق نے استقبال کیا، اپوزیشن کی جانب سے علامہ راجا ناصر عباس، بیرسٹرگوہر، اسد قیصر،عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجا موجود ہیں جبکہ حکومتی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمان، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اعجاز جاکھرانی، نوید قمر، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام بھی حکومتی وفد کا حصہ ہیں۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ابھی تو گفتگو شروع ہوئی ہے، دونوں فریقین متفق ہیں کہ آج کچھ نتیجہ نکالیں گے، باقی تفصیلات کے لیے ابھی صبر کریں۔سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ ہم انصاف کی بات کریں گے، انصاف مکمل ختم ہوچکا ہے، ہمیں پانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت چاہیے، اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو معاملہ آگے بڑھے گا، ورنہ ایسا ہی رہےگا، ہمیں پانی پی ٹی آئی کی رہائی اور انصاف چاہیے۔






