خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے بعد اب گورنرراج کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے بعد اب گورنرراج کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خیبر پختونخوا میں نافذ کیے گئے گورنر راج کی آئینی و قانونی توثیق کے لیے پارلیمنٹ (قومی اسمبلی و سینیٹ) کا اہم ترین مشترکہ اجلاس آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس مشترکہ اجلاس میں صوبے میں گورنر راج کی توسیع و توثیق کے لیے باقاعدہ قرار داد پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پچھلے کچھ عرصے کے دوران امن و امان کی بگاڑ، بدامنی اور سرحد پار سے بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی لہر کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئینی اقدامات کے تحت صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کیا تھا، تاکہ ریاست کی حاکمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر گزشتہ روز قومی اسمبلی اور ایوانِ بالا (سینیٹ) کے الگ الگ اجلاسوں میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی جا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے