راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے چینی وزیرلیوہائی شنگ کی ملاقات ہوئی، فریقین نے سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور آزمودہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ فیلڈ مارشل نے اعلیٰ سطح پر مسلسل روابط، ادارہ جاتی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چینی مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا، چینی وزیر نے پاکستان اور چین کے دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔






