کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سرکردہ رہنما محترمہ درچین مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مادر وطن پاکستان خون مانند ہمارے رگوں میں دوڑتا ہے یہ کچھ احمقوں کی خام خیالی ہے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی بات کرتے ہیں تو ان پر واضح کرنا چاہتی ہوں کہ بلوچستان کے ہر غیرمند بلوچ اور پشتون کی دل پاکستان کےلئے دھڑکتا ہے بلوچستان نے عوام نے ستر سالوں میں پاکستان کےلئے قربانیاں دی اور اب بھی قربانیاں دے رہے ہیں شہید نوابزادہ سراج خان رئیسانی جسیے اعظیم رہنماؤں کی مادر وطن پر جان نچاور کرنا ایک مثال ہے کہ بلوچستان کی عوام اور سیاسی رہنما اپنے وطن سے کتنا محبت کرتے ہیں دشمن کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ بلوچستان کی طرف اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے انشاءاللہ پاک فوج کی زیر نگرانی میرا جنت نظیر وادی مزید ترقی اور مضبوط ہوگا
