سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے باعث فخر ہیں،  وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے باعث فخر ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شعبان، نوشکی اور مند میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن شعبان اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران 71 سے زائد دہشت گردوں کا خاتمہ اہم پیش رفت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنا کر مقامی آبادی کو درپیش خطرات میں نمایاں کمی کی ہے۔ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پیدا نہیں کرسکتے۔ بلوچستان کے عوام امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ قومی ایکشن پلان کے تحت ”عزمِ استحکام“ کے وڑن کے مطابق دہشت گردی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے اور سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور کاوشوں سے بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کی کوششیں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے