ملک میں کورونا مزید 68 افراد نگل گیا،تعداد 1,838 ہوگئیں

ملک میں کورونا مزید 68 افراد نگل گیا،تعداد 1,838 ہوگئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 89 ہزار 249 جبکہ 1,838مریض انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 33,536 پنجاب میں 33,144 ،بلوچستان میں 5,582 خیبر پختونخواہ 11,890، گلگت بلتستان میں 852 ، اسلام آباد میں 3,946 اور آزاد کشمیر میں 299 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔سندھ میں موزی مرض سے 575، پنجاب میں 629 ، خیبرپختونخوا میں 521، بلوچستان میں 53، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان 12 اور آزاد کشمیر 07 اموات ہوئیں جبکہ 31 ہزار 198 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔ملک بھرمیں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 323 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 812 ٹیسٹ کے دوران 4,896 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 68 اموات ہوئیں۔واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 67 لاکھ 2 ہزار 662 افراد متاثر، 3 لاکھ 93 ہزار 210 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 32 لاکھ 51 ہزار 544 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!